Main Menu

گارڈ گروپ /ماسٹر پینٹس کی ٹیم نے پاکستان پولو کپ 2019ء جیت لیا۔

لاہور (سپورٹس رپورٹر) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام پاکستان پولو کپ سپانسرڈ بائی گارڈ گروپ اینڈ سامبا بینک میں 2019ء گارڈ گروپ /ماسٹر پینٹس کی ٹیم نے دلچسپ مقابلے کے بعد سامبا کو 7-4 سے ہرا کر تاریخی پاکستان پولو کپ 2019ء جیت لیا۔ ادھر سب سڈری فائنل میں پی بی جی /ری ماؤنٹس نے اولمپیاء کو آدھے گول سے ہرا کر سب سڈری فائنل جیت لیا۔ اس موقع پر سامبا بینک کے چیئرمین ڈاکٹر شجاعت ندیم، سی ای او گارڈ رائس شہراد ملک، سی ای او اور پریذیڈنٹ شاہد ستار، صدر لاہور پولو کلب ملک عاطف یار ٹوانہ، ایگزیکٹو کمیٹی ممبران، ممبرز اور ان کی فیملیز، سامبا بینک کے وائس پریذیڈنٹ عمر لیاقت ، گارڈ رائس کے ڈائریکٹر شہریار ملک اور تماشائیوں کی بڑی تعداد شامل تھی۔ سامبا بینک کی طرف سے پہلے چکر میں دو گول جبکہ گارڈ گروپ کی طرف سے ایک گول سکور کیا گیا۔ دوسرے چکر میں بھی گارڈ گرووپ /ماسٹر پینٹس کی ٹیم نے دو گول سکور کیے۔ تیسرے چکر میں دونوں ٹیموں نے دو دو گول سکور کیے۔ چوتھے چکر میں گارڈ گروپ /ماسٹر پینٹس کی ٹیم نے دو گول سکور کرکے میچ جیت لیا۔ گارڈ گروپ /ماسٹر پینٹس کی طرف سے حمزہ مواز خان نے چار اور تیمور علی ملک نے دو جبکہ فاروق امین صوفی نے ایک گول سکور کیا۔ سامبا بینک کی طرف سے حسام علی حیدر نے چار گول سکور کیے جبکہ آدھا گول انہیں ہینڈی کیپ ایڈوانٹیج تھا۔ ادھر سب سڈری فائنل میں پی بی جی /ری ماؤنٹس نے اولمپیاء کو ا8.5-8 سے ہرا کر سب سڈری فائنل جیت لیا۔ پی بی جی /ری ماؤنٹس کی طرف سے چار ، ثاقب رائیڈر نے دو ، ممتاز نیازی نے ایک گول سکور کیا جبکہ ڈیڑھ گول انہیں ہینڈی کیپ ایڈوانٹیج ملا۔ اولمپیاء کی طرف سے جیف راڈو نے چار، احمد زبیر بٹ اور عبدالرحمان منوں نے دو دو گول سکور کیے۔ اختتامی تقریب میں سامبا بینک کے چیئرمین ڈاکٹر شجاعت ندیم اور گارڈ رائس کے سی ای او شہراد ملک نے ٹرافیز تقسیم کیں۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*