Main Menu

کوہلی الیون نے آسٹریلیا میں تاریخ رقم کردی

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان سڈنی میں کھیلا جانے والا چوتھا ٹیسٹ میچ ڈرا ہوگیا جس کے ساتھ ہی بھارت نے سیریز 1-2 سے جیت لی۔۔۔

ویرات کوہلی کی کپتانی میں کھیلنے والی بھارتی ٹیم نے اپنی ملکی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز جیتنے کا اعزاز حاصل کیا ۔۔۔

چوتھے ٹیسٹ میچ کے آخری دن آسٹریلوی ٹیم 300رنز بنانے کے بعد فالو آن کا شکار تھی اور اسے اپنی دوسری اننگز بغیر کسی وکٹ پر چھ رنز سے شروع کرنا تھی۔تاہم مسلسل بارش کے باعث پانچویں روز کا کھیل ممکن نہ ہوسکا اور ٹیسٹ ڈرا ہوگیا۔

ٹیسٹ سیریز میں 521 رنز بنانے والے پجارا مین آف دی سیریز قرار پائے۔

سیریز جیتنے کے بعد بھارتی ٹیم نے گراؤنڈ میں انوکھا ڈانس بھی پیش کیا۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*