Main Menu

راس ٹیلر نے ٹنڈولکر اور کوہلی کو پیچھے چھوڑدیا

نیوزی لینڈ کے اسٹار بیٹسمین راس ٹیلر کسی بھی ایک فارمیٹ میں 20سنچریاں اسکور کرنے والے نیوزی لینڈ کے پہلے بیٹسمین بن گئے ہیں۔

راس ٹیلر نے منگل کو نیلسن میں 131گیندوں پر 137رنز کی شاندار اننگز کھیل کر سری لنکا کے خلاف115رنز کی فتح میں مرکزی کردار ادا کیا۔

ان فارم راس ٹیلر اس سنچری کے ساتھ ہی کرکٹ کے کسی بھی ایک فارمیٹ میں 20سنچریاں بنانے والے پہلے کیوی بیٹسمین بن گئے ہیں۔

انہوں نے آخری چھ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں بالترتیب 181ناٹ آؤٹ، 80، 86ناٹ آؤٹ، 54 ،90 اور 137رنز بنائے۔

اس عمدہ پرفارمنس کے نتیجے میں راس ٹیلر نے سچن ٹنڈولکر اور ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

انہوں نے آخری چھ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں 50 سے زائد اوسط کے ساتھ اسکوربنایا ہے جبکہ کوہلی اور سچن ٹنڈولکر پانچ مواقع پر یہ کارنامہ سرانجام دیا ہے۔

نیلسن میں کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو 115رنز سے شکست دی تھی، نیوزی لینڈ کے 365رنز کے تعاقب میں سری لنکا کی ٹیم 42ویں اوور میں 249رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی، تھسارا پریرا نے سب سے زیادہ 80 رنز بنائے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*