Main Menu

ٹیسٹ سیریز تو ہاتھوں سے گئی اب عزت کیسے بحال کریں۔ ٹیم انتطامیہ نے سر جوڑ لئے

جنوبی افریقا کیخلاف ٹیسٹ سیریز تو ہاتھوں سے نکل گئی اب وائٹ واش کی خفت سے کیسے بچیں۔۔۔ ٹیم انتظامیہ نے جوہانسبرگ پہنچنے پر سر جوڑ لئے۔۔۔

دورہ جنوبی افریقا ایک بار پھر قومی کرکٹرز کے لئے ڈراونا خواب ثابت ہورہا ہے۔۔۔ پروٹیز کو شاہینوں پر 0-2 کی واضع برتری  کے بعد سیریز کے آخری ٹیسٹ میں فتح سے کھلاڑیوں کا اعتماد اور کوچنگ اسٹاف کی عزت کیسے بحال کی جائے۔۔۔ ٹیم کے بڑوں نے منصوبہ بندی شروع کردی۔۔۔۔

کوچ مکی آرتھر کی جانب سے آخری ٹیسٹ میں پانچ باولرز کے ساتھ میدان میں اترنے کا اشارہ بھی دیا جاچکا ہے تاہم کپتان سرفراز اس پر رضامند ہوتے ہیں یا نہیں اس کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔۔۔

جوہانسبرگ ٹیسٹ میں فخرزمان اور یاسر شاہ کو آرام دینے کا منصوبہ زیرغور ہے جبکہ ان کی جگہ وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان اور آل راونڈر فہم اشرف کو آزمائے جانے کا امکان ہے۔۔۔

جنوبی افریقا کے خلاف آخری ٹیسٹ گیارہ جنوری سے شروع ہوگا۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*