Main Menu

شاہینوں نے پروٹیز کے خلاف جیت کی حکمت عملی تیار کرلی

جنوبی افریقا کے خلاف کلین سوئپ کی خفت سے بچنے کے لئے شاہینوں نے حکمت عملی تیار کرلی۔۔۔ جوہانسبرگ ٹیسٹ میں 5 بولرز اور 6 بیٹسمینوں کے ذریعے پروٹیز کو شکار کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا گیا۔۔۔

ٹیم انتظامیہ جوہانسبرگ ٹیسٹ میں ان فٹ شاہین شاہ آفریدی، اوپنر فخر زمان اور لیگ اسپنر یاسر شاہ کو آرام دینے کی خواہش مند ہے۔۔۔

ذرائع کے مطابق فہیم اشرف اور شاداب خان کی شمولیت یقینی ہے تاہم محمد رضوان کی شمولیت ایک بار پھر غیر یقینی ہوگئی ہے۔۔۔

آخری ٹیسٹ میں پاکستانی پیس بیٹری میں محمد عامر، محمد عباس، حسن علی اور فہیم اشرف شامل ہونگے جب کہ شاداب خان اسپن بولنگ کا خلا پورا کریں گے۔۔۔

قومی بیٹنگ لائن کی ذمہ داری امام الحق، شان مسعود، اظہر علی، اسد شفیق، بابر اعظم اور کپتان سرفراز احمد کے کندھوں پر ہوگی۔۔۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق دن ایک بجے شروع ہوگا۔۔۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*