Main Menu

پروٹیز نے شاہینوں کے خلاف ون ڈے اسکواڈ کا اعلان کردیا

جنوبی افریقن کرکٹ بورڈ نے پاکستان کیخلاف پانچ ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کیلئے 14 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔پروٹیز نےاوپنر ریسی ویندر ڈوسن کو پہلی بار ون ڈے ٹیم میں آزمانے کا فیصلہ کیا ہے۔۔۔

پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز میں پروٹیز ٹیم کی قیادت فاف ڈوپلیسی ہی کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ہاشم آملہ، کوینٹن ڈی کوک، عمران طاہر اور ڈیل اسٹین  شامل ہیں۔۔۔

ٹیم میں ریزہ ہینڈرکس،  ہینرچ کلاسن، ڈیوڈ ملر، ڈین پیٹرسن، اینڈل فیہلوک وائیو، ڈوین پریٹوریس، کاگیسو ربادا، تبریز شمسی اور ریسی ویندر ڈوسن شامل ہیں۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا پہلا میچ 19 جنوری کو کھیلا جائے گا۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*