Main Menu

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ٹیم رینکنگ میں پاکستان کی حکمرانی برقرار

آئی سی سی نے ٹی 20 رینکنگ جاری کر دی ہے ۔۔۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کا پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے جبکہ بلے بازوں کی فہرست میں بابراعظم بدستور پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں۔۔۔

  روایتی حریف بھارت دوسرے ،انگلینڈ تیسرے، آسٹریلیا چوتھےاور جنوبی افریقہ پانچویں نمبر پر ہے۔۔۔

 بلے بازوں کی فہرست میں بابراعظم پہلے نمبر پر موجود ہیں ۔۔۔ نیوزی لینڈ کے کولن منرودوسرے ، آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ تیسرے اور ویسٹ انڈیز کے ایوین لوئس فہرست میں چوتھے نمبر پر موجودہیں۔۔۔ جارح مزاج پاکستانی اوپنر فخرزمان کا پانچواں نمبر ہے۔۔۔

باولنگ میں افغانستان کے راشد خان پہلے اور پاکستان کے شاداب خان دوسرے نمبر پر ہیں۔۔۔ ٹاپ ٹین باولرز میں پاکستان کے فہیم اشرف کا آٹھواں اور عماد وسیم کا نواں نمبر ہے۔۔۔

آل راﺅنڈرز کی فہرست میں آسٹریلیا کے گلین میکس ویل سب سے آگے ہیں جبکہ پاکستان کے محمد حفیظ دسویں نمبر پر ہیں۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*