Main Menu

کپتان ڈوپلیسی بھی پاکستانی سکیورٹی اور میزبانی کے معترف نکلے

غیرملکی کھلاڑیوں کے پاکستان میں کرکٹ کھیلنے اور سکیورٹی اداروں کی قابلیت پر اعتماد نے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کی راہیں کھول دیں۔۔۔ جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسی بھی پاکستان کی سکیورٹی کے معترف نکلے۔۔۔ وزیراعظم عمران خان کے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال کرنے کا عزم بھی غیرملکی کھلاڑیوں کے لئے اعتماد کا باعث بن رہا ہے۔۔۔

پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کی کوششیں رنگ لانے لگیں ۔۔۔ غیرملکی کھلاڑی بھی پاکستانی سکیورٹی اور میزبانی کے معترف نکلے۔۔۔

جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسی کے پاکستان میں سیکیورٹی انتظامات کو شاندار قرار دے دیا ۔۔۔ جس سے پی سی بی کی جنوبی افریقا کو پاکستان لانے کی کوششوں کو تقویت مل گئی۔

ڈوپلیسی نے کہا کہ بطور ورلڈ الیون کپتان دورہ پاکستان میں شاندار سیکیورٹی دیکھی ۔۔۔ پاکستان سفر کرنے سے پہلے ذہن میں بہت سوالات تھے مگر وہاں سب ٹھیک تھا۔

دوسری جانب رمِیزراجہ نے کہا کہ ورلڈ الیون دورہ کے دوران سیکیورٹی کے شاندار انتظامات سب نے دیکھ لیے۔۔۔  اب رواں سال سپرلیگ میچز کے بعد فیصلہ ہوگا انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کتنی دور رہ گئی۔۔۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*