Main Menu

سرفرازالیون کی 200 نہ کرنے کی روایت برقرار

سرفراز الیون نےجنوبی افریقا کے خلاف پہلی اننگز میں 200 رنز نہ کرنے کی روایت برقراررکھی۔۔۔ پوری ٹیم 185 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔۔۔

 سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں پاکستانی بیٹنگ لائن ایک بار پھر ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔۔۔

 ٹیم میں موجود سینئر ترین بلے باز اظہرعلی اور اسد شفیق صفر پر آؤٹ ہوئے۔۔۔

 کپتان سرفرازاحمد نے50، بابراعظم نے 49اور امام الحق نے 43 رنز بناکر قدرے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا لیکن وہ جنوبی افریقا کے 262 رنز کے جواب میں ٹیم کو 77 رنز کے خسارے سے نہ پچا سکے۔۔۔

 ٹیل اینڈرز بھی قابل ذکر کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔۔۔

اس سے قبل سرفراز الیون پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 181 اور دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 177 رنز بناسکی تھی۔۔۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*