Main Menu

جوہانسبرگ ٹیسٹ بھی پاکستان کے ہاتھوں سے پھسلنے لگا

میچ کے دوسرے روز بھی جنوبی افریقی کرکٹرز کا ہی راج رہا۔۔۔ پروٹیز کی مجموعی برتری 212رنز ہوگئی جبکہ اس کی پانچ وکٹیں ابھی باقی ہیں۔۔۔

جوہانسبرگ ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں جنوبی افریقا نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنالئے۔۔۔

کپتان ڈین ایلگر 5، ڈی بریون 7 اور امیر حمزہ صفر رنز پر آوٹ ہوئے۔۔۔ مرکرم نے21 اور باووما نے23 رنز بنائے۔۔۔۔

پاکستان کے فہم اشرف نے دو جبکہ عامر، عباس اور شاداب نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔۔۔

اس سے قبل پاکستان اپنی پہلی اننگز میں 185 رنز بنا سکا۔۔۔

کپتان سرفراز نے ففٹی اسکور کی جبکہ بابراعظم 49 اور امام الحق 43 رنز پر وکٹ گنوا بیٹھے۔۔۔

دیگر پاکستانی بلے بازوں میں کوئی بھی قابل ذکر کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکا۔۔۔

جنوبی افریقا کے اولیوئر نے اننگز میں پانچ وکٹیں حاصل کیں۔۔۔

جوہانسبرگ میچ کے تیسرے روز ہاشم آملہ 42 اور ڈی کوک 34 رنز پر جنوبی افریقا کی اننگز دوبارہ شروع کریں گے۔۔۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*