Main Menu

جوہانسبرگ میں پروٹیز کی ناقص فیلڈنگ بھی شاہینوں کے کام نہ آئی

جوہانسبرگ ٹیسٹ کے دوسرے روز جنوبی افریقا کی ناقص فیلڈنگ بھی پاکستان کے کام نہ آئی۔۔۔ پانچ ڈراپ کیچز، ایک اسٹمپ اور ایک ہی صاف رن آوٹ چانس ضائع ہونے کے باوجود پاکستان 200 بھی نہ بناسکا۔۔۔

امام الحق اس اننگز میں خاصے خوش قسمت رہے۔۔۔ تاہم وہ 12، 13 اور 33 رنز پر ملنے والے تین چانس بھی ففٹی یا سنچری میں کنورٹ نہ کرسکے۔۔۔

نائٹ واچ مین محمد عباس کو بھی باووما کے ہاتھوں ڈراپ کیچ سے نئی زندگی ملی۔۔۔  اس سے قبل جس گیند پر ڈی کوک نے امام الحق کا کیچ ڈراپ کیا اسی بال پر عباس رن آوٹ ہونے سے بھی بچے۔۔۔

کپتان سرفراز کا 8 رنز کے انفرادی اسکور پر کیچ ڈراپ ہوا جسے انہوں نے ففٹی میں کنورٹ کیا۔۔۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*