Main Menu

نیشنل بیچ گیمز کو عالمی معیار کے مطابق آرگنائز کریں گے۔صدر پی او ایف

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹنٹ جنرل (ر) سیّد عارف حسن نے کہا ہے کہ رواں سال کراچی میں ہونے والے پہلے نیشنل بیچ گیمز کو عالمی معیار کے مطابق آرگنائز کیا جائے گا جس میں غیرملکی ٹیموں اوردنیائے کھیل سے وابستہ معروف شخصیات کو بھی مدعو کیا جائے گا بیچ گیمز کو پاکستان میں ہونے والے سیف گیمز سے بھی بہتر انداز میں منعقدکرائیں گے اس ضمن م ؁ن حکومت کے ساتھ ساتھ پرائیوٹ اداروں کو بھی شامل کیا جائے گا ہمارا عزم ہے کہ کھیلوں کے حوالے سے پاکستان کا سافٹ امیج دنیا میں جائے اور ملک میں زیادہ سے زیادہ انٹرنیشنل ایونٹس کا انعقاد ممکن ہوسکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی پریس کلب میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پی او اے ایگزیکٹیوکمیٹی کے رکن سیّدوسیم ہاشمی، پی او اے کے میڈیا ایڈوائزر آصف عظیم اور سافٹ بال فیڈریشن آف پاکستان کے چےئرپرسن تہمینہ آصف بھی موجود تھیں جنرل عارف حسن کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کیجانب سے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے نجی ادارہ قراردئیے جانے کے بعد پی او اے سے سرپرست (پیٹرن ان چیف) کا عہدہ ختم کردیا گیا ہے پی او کے ملک میں کھیلوں کی ترقی اور فروغ کیلئے ہرممکن اقدامات کررہی ہے انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (IOC) کے ویژن 2020 کے مطابق پی او اے کے آئین میں ترامیم کی گئیں ہیں جس میں خاص طور پرنیشنل اولمپک کمیٹی میں مرد اور خواتین ممبرز کو مساوی مواقع فراہم کرنا، ڈوپنگ ٹیسٹ، کھیلوں کے دوران خواتین کیلئے حفاظتی اقدامات اور ماحولیات پرکام کرنا ہے پاکستان فٹبال فیڈریشن کا کیس فیفا دیکھ رہی ہے وہ جسے بھی نمائندگی کا حق دے گی وہ پی و اے کا حصہ ہوگا نیشنل گیمز کے حوالے سے کئے گئے سوال پر جنرل عارف حسن کاکہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ گیمز کے وینیوز پر انفراسٹرکچر کی بہتری کو یقینی بنایا جائے جس کیلئے ہم نے سیکریٹری اسپورٹس بلوچستان کو آگاہ کردیا ہے بہت جلد کوئٹہ جاکر اب تک کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیں گے کھیلوں کی بہتری کیلئے وزیراعظم پاکستان کیجانب سے بنائی گئی ٹاسک فورس کے حوالے سے جنرل عارف حسن کاکہنا تھا کہ یہ ایک اچھا اقدام ہے ابھی ٹاسک فورس اپنا ہوم ورک مکمل کررہی ہے جس کے بعد جیسے ہی ہم سے رابطہ کیا جائے گا اپنی تجاویز انہیں دیں گے تا کہ ملک میں کھیلوں کے معیار کو بہتر بنایا جاسکے






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*