عالمی نمبر ایک سیمونا ہالیپ اور جوکووچ کا سال کے پہلے گرینڈ سلام میں فاتحانہ آغاز

عالمی نمبر ایک سیمونا ہالیپ اور جوکووچ نے سال کے پہلے گرینڈ سلام میں فاتحانہ آغاز کردیا۔۔۔ جوکووچ نے امریکن جبکہ ہالیپ نے استونین حریف کو آسٹریلین اوپن کے پہلے راونڈ میں شکست دے دی۔۔۔
عالمی نمبر ایک جوکووچ نے سال کے پہلے گرانڈ سلام کا کامیاب آغاز کردیا۔۔۔ سربین ٹینس اسٹار نے آسٹریلین اوپن میں اپنے پہلے میچ میں امریکن حریف کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔۔۔ میچ کا اسکور چھ تین، چھ دو اور چھ دو رہا۔۔۔
خواتین کے سنگلز میں عالمی نمبر ایک سمونا ہالیپ کو کایا کانیپی کی جانب سے مزاہمت کا سامنا رہا۔۔۔ پہلے دو سیٹ چھ چار اور چھ دو سے جیتنے کے بعد تیسرے سیٹ میں ہالیپ کو استونین حریف کے ہاتھوں ٹائی بریک پر چھ سات سے شکست ہوئی تاہم دوسرے اور تیسرے سیٹس میں عالمی نمبر ایک کو چھ چار اور چھ دو سے کامیابی ملی۔۔۔
« مانچسٹرسٹی باآسانی جبکہ ریال میڈرڈ ایڑھی چوٹی کا زورلگاکر کامیاب۔۔۔ (Previous News)