لاہور پریس کلب اور پاک یوکے میڈیا کے مابین کرکٹ میچ

لاہور پریس کلب اور پاکستان یوکے میڈیاکرکٹ ٹیم کے مابین جم خانہ کرکٹ گراﺅنڈباغ جناح لاہور میں کرکٹ میچ کا انعقادکیاگیا۔ اس موقع پر لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری، خزانچی سالک نواز ، ڈی آئی جی موٹروے پولیس راجہ رفعت ودیگرموجودتھے۔ دوستانہ میچ میں لاہور پریس کلب کی کرکٹ ٹیم فاتح قرارپائی۔میچ انتہائی دلچسپ اور سنسنی خیز رہا ۔ پاکستان یوکے میڈیاکرکٹ ٹیم نے مقررہ اوورزمیں 152بنائے جس کے جواب میں لاہور پریس کلب کی کرکٹ ٹیم نے ندیم بسراکی قیادت میں مقررہ حدف تین وکٹ کے نقصان پر بیس اوررزمیں پوراکرلیا۔اس موقع پر سابق ٹیسٹ کرکٹراظہرزیدی اور لاہور پریس کلب کے صدرارشد انصاری مہمان خصوصی تھے۔ میچ کے اختتام پرلاہور پریس کلب کی جانب سے کھلاڑیوںمیں یادگاری شیلڈز اور انعامات تقسیم کئے گئے۔میچ کے منتظم اعلی کے فرائض سینئرصحافی نعیم نے اداکئے۔لاہور پریس کلب کے صدرارشد انصاری نے میچ کے انعقاد پر خوشی کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ صحافیوں کی روزمرہ کی سخت ڈیوٹی میں اس قسم کی سرگرمیوں کے انعقاد سے ان کی پیشہ وارانہ زندگی پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے اور ہم بہت جلد کلب اور کلب سے باہر مختلف کھیلوں کا بھی انعقادکریں گے۔ پاکستان یوکے میڈیاکرکٹ ٹیم کی جانب سے لاہور پریس کلب کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کو سراہاگیااورانھیں یوکے آنے کی دعوت بھی دی گئی۔
« بھارت کا ون ڈے سیریز میں کم بیک۔۔۔ گینگروز کو شکست دے کر سیریز ایک ایک سے برابر کر دی (Previous News)
(Next News) حفیظ کے لئے اچھی خبر۔۔۔ اسٹین ون ڈے ٹیم سے ڈراپ »