Main Menu

پی ایس ایل کا نیا نغمہ اور افتتاحی تقریب کے فنکار زبان زد عام

پی ایس ایل انتظامیہ نے شائقین کے دلوں کی دھڑکنیں بڑھانے کے لئے نیا نغمہ جاری کردیا۔۔۔ ساتھ ہی افتتاحی تقریب میں پرفارم کرنے والے فنکاروں کا بھی اعلان کردیا۔۔۔

پی ایس ایل فور کی افتتاحی تقریب میں رنگ جمانے والے فنکاروں کا اعلان ہوگیا۔۔۔ امریکی گلوکار پٹ بل پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کریں گے۔۔۔ پٹ بل 2014 میں فیفا ورلڈ کپ کا آفیشل گانا گاچکے ہیں۔۔۔

اس کے علاوہ جنون گروپ، ادکارفواد خان، دیسی ریپر، آئمہ بیگ، شجاع حیدر بھی دبئی 14 فروری کو دبئی اسٹیڈیم میں رنگ جمائیں گے۔۔۔ 

دوسری جانب پی ایس ایل کا نغمہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔۔۔ نغمہ “کھیل دیوانوں کا” میں فواد خان نے اداکاری اور گلوکاری کے جوہر دیکھائے جبکہ نغمے میں دیسی ریپر نے ان کا ساتھ دیا۔۔۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*