Main Menu

دفاعی چمپئن کیرولین وزنیاکی کا آسٹریلین اوپن کا سفر تمام

دفاعی چمپئن کیرولین وزنیاکی کا آسٹریلین اوپن کا سفر تمام ہوگیا۔۔۔ ایونٹ کے پانچویں روز روسی ٹینس اسٹار ماریہ شیراپوا نے عالمی نمبر تین وزنیاکی کو چھ چار، چار چھ اور چھ تین سے ہرا کر ٹائٹل کی دوڑ سے باہر کردیا۔۔۔

خواتین سنگلز کے ایک اور میچ میں عالمی نمبر دو انجلیق کربر نے آسٹریلوی حریف بیریل کو باآسانی چھ ایک اور چھ صفر سے شکست دے دی۔۔۔

مینز سنگلز میں رافیل نڈال نے ڈی مینور کو  چھ ایک، چھ دو اور چھ چار سے ہرا کر راونڈ 16 میں جگہ بنالی۔۔۔

عالمی نمبر تین روجر فیڈرر بھی امریکن حریف کو ہرا کر پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔۔۔ میچ کا اسکور چھ دو، سات پانچ اور چھ دو رہا۔۔۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*