Main Menu

آسٹریلین اوپن میں ہالیپ، ولیمز اور جوکووچ کی پیش قدمی جاری

سال کے پہلے گرینڈ سلام میں سیمونا ہالیپ، سرینا ولیمز اور جوکووچ کی پیش قدمی جاری ہے۔۔۔ تاہم آسٹریلین اوپن سے وینس ولیمز کا سفر تمام ہوگیا ہے۔۔۔

آسٹریلیا میں جاری ٹورنامنٹ میں سرینا ولیمز نے یوکرینیئن حریف ڈیانا کو باآسانی شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں کوالیفائی کرلیا۔۔۔ میچ کا اسکور چھ دو اور چھ ایک رہا۔۔۔

ویمنز سنگلز کے ایک اور میچ میں سرینا ولیمز کی بہن وینس ولیمز کو ٹاپ سیٹیڈ سیمونا ہالیپ کے ہاتھوں سٹریٹ سیٹس میں شکست ہوئی۔۔۔ ہالیپ نے میچ میں چھ دو اور چھ تین سے کامیابی حاصل کی۔۔۔

مینز سنگلز میں عالمی نمبر ایک جوکووچ نے سخت مقابلے کے بعد کینڈین حریف کو شکست دی اور پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔۔۔ میچ کا اسکور چھ تین، چھ چار، چار چھ اور چھ صفر رہا۔۔۔

کرکٹ سیریز کی تھکن اتارنے کے لئے ویرات کوہلی نے انوشکا شرما کے ہمراہ آسٹریلین اوپن کا رخ کیا اور دفاعی چمپئن روجر فیڈرر کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔۔۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*