Main Menu

آسٹریلین اوپن: ڈینیل روز پہلی بار سیمی فائنل میں

میلبورن میں جاری سال کےپہلے گرانڈ سلام میں امریکا کی ڈینیل روز پہلی بار سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔۔۔ جموریہ چیک کی پیٹرا بھی آسٹریلیا کی آخری امید ایشلے بارٹے کو ہرا کر ٹاپ فور میں جگہ بنانے میں کامیاب رہیں۔۔۔ مینز سنگلز میں عالمی نمبر دو رافیل نڈال اور نوجوان ٹینس اسٹار اسٹیفنز نے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔۔۔

امریکا کی ڈینیل روز کولینز نے روس کی انسٹاسیا کو ہرا کر پہلی بار آسٹریلین اوپن کے سیمی فائنل میں کوالیفائی کرلیا۔۔۔ روز کولنز کو میچ میں پہلا سیٹ چھ دو سے ہارنے کے بعد سات پانچ اور چھ ایک سے کامیابی ملی۔۔۔

خواتین سنگلز کے دوسرے کوارٹر فائنل میں جمہوریہ چیک کی پیٹرا کویٹووا نے فتح حاصل کی۔۔۔ عالمی نمبر 8 پیٹرا نے ایونٹ میں موجود آسٹریلیا کی آخری کھلاڑی ایشلے بارٹے کو سٹریٹ سیٹ میں شکست دے کا ٹاپ فور میں جگہ بنائی۔۔۔

مینز سنگلز میں رافیل نڈال نے آسٹریلن اوپن کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔۔۔ اسپین سے تعلق رکھنے والے عالمی نمبر دو نڈال نے امریکن حریف فرانسس کو سٹریٹ سیٹس میں چھ تین، چھ چار اور چھ دو سے ہرا کر ٹاپ فور میں جگہ بنائی۔۔۔

ایونٹ کے دوسرے کوارٹر فائنل میں یونان کے سٹیفنز کامیاب رہے۔۔۔ انہوں نے اسپینش حریف روبرٹو کے خلاف سخت مقابلے کے بعد سات پانچ، چار چھ، چھ چار اور سات چھ سے کامیابی حاصل کی۔۔۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*