Main Menu

دنیا کا امیر ترین فٹ بالر چور نکلا۔۔۔

دنیا کے مہنگے ترین فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو ٹیکس چور نکلے۔۔۔ 2010 میں اسپین میں کاروبار شروع کیا لیکن ٹیکس چھپانے کے لئے مختلف حربے استعمال کئے۔۔۔ عدالت نے انہیں قصور وار ثابت ہونے پر دو سال معطلی کی سزا سنادی۔۔۔

پرتگالی فٹ بال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے ٹیکس چوری قبول کرلی۔۔۔ اسپینش عدالت نے معروف فٹبالرکرسٹیانورونالڈوکوٹیکس فراڈکےجرم میں جرمانہ عائد کردیا۔۔۔

رونالڈو پر 2011 سے 2014 کے دوران 16ملین ڈالرز ٹیکس چوری کا الزام تھا جس پر عدالت نے انہیں 21.6 ملین ڈالر جرمانے کی سزا سنا دی۔۔۔

رونالڈو کو 21 ماہ جیل کی سزا بھی سنائی گئی تاہم ہسپانوی قوانین کے مطابق جس فرد کا مجرمانہ ریکارڈ نہ ہو اسے 2 سال سے کم کی سزا پر جیل نہیں بھیجا جاسکتا۔۔۔

دوسری جانب رونالڈو نے اس جرمانے کو ادا کرنے کی حامی بھر لی ہے۔۔۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*