Main Menu

رافیل نڈال پانچویں بار آسٹریلین اوپن کے فائنل میں پہنچ گئے، ناومی اوساکا اور پیٹرا کویٹوا ویمنز سنگل کے فائنل میں مدمقابل ہنگی۔۔۔

جاپانی نمبر ون ناومی اوساکا  اور پیٹرا کویٹوا نے آسٹریلین اوپن کے ویمنز سنگلز فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔۔۔

ناومی اوساکا نے کیرولینا پلیسکوا کو چھ دو، چار چھ اور چھ چار سے ہرا کر پہلی بار آسٹریلین اوپن کے فائنل میں جگہ بنائی۔۔۔

دوسرے سیمی فائنل میں جمہوریہ چیک کی پیٹرا کویٹوا نے امریکن حریف ڈینیل روز کولنز کو سٹریٹ سیٹ میں شکست دی اور فائنل کا ٹکٹ کٹوایا۔۔۔

دوسرے جانب اسپینش اسٹار رافیل نڈال پانچویں بار آسٹریلین اوپن کے فائنل میں پہنچ گئے۔۔۔ میلبورن میں کھیلے گئے پہلے مینز سیمی فائنل میں نڈال نے یونانی حریف فرانسسز کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر فائنل میں جگہ پکی کی۔۔۔ میچ کا اسکور چھ دو، چھ چار اور چھ صفر رہا۔۔۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*