Main Menu

پنک ڈے پر سرفراز الیون کیا گل کھلائے گی

جنوبی افریقا کے ہاتھوں لگاتار دو ون ڈے ہارنے والی ٹیم پاکستان سالانہ پنک ڈے میچ میں کیا گل کھلائے گی؟ شائقین نے تمام تر توجہ سیریز کے چوتھے میچ پر مرکوز کرلی۔۔۔

جوہانسبرگ میں پاکستان کی فتح کا ریکارڈ انتہائی مایوس کن رہا ہے۔۔۔ اس میدان پر دونوں ٹیموں کے مابین 4 ون ڈے میچز کھیلے گئے لیکن بدقسمتی سے پاکستان ایک بھی نہیں جیت پایا۔۔۔

سیریز کے تیسرے میچ میں پاکستانی بلے بازوں نے قابل رشک کارکردگی کا مظاہرہ کیا تاہم کمزور باولنگ اور بارش کی مداخلت نے شکست سرفراز الیون کا مقدر بنادی۔۔۔

کپتان سرفراز کی سیریز میں ناقص حکمت عملی اور نچلے نمبروں پر بیٹنگ کے فیصلے سے شائقین کرکٹ انتہائی مایوس ہیں۔۔۔

سیریز کا چوتھا میچ جیت کر پاکستان جنوبی افریقا کی برتری ختم کرنے جبکہ میزبان ٹیم اپنے سالانہ پنک ڈے کو سیریز کی فتح میں بدلنے کے لئے کوشش کریگی۔۔۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*