Main Menu

ڈوپلیسی سیریز کے بقیہ دو ٹی ٹونٹی نہیں کھیلیں گے

جنوبی افریقا کے کپتان فاف ڈوپلیسی پاکستان کے خلاف بقیہ دو ٹی ٹونٹی میچوں میں شرکت نہیں کریں گے۔

ذرائع کے مطابق جنوبی افریقا کی جانب سے سیریز کے بقیہ 2 ٹی ٹونٹی میچز میں نیا کپتان کوئی جونئیر کھلاڑی ہوگا۔

پاکستان جنوبی افریقا کا دوسرا میچ اتوار کو وانڈررز میں کھیلا جائے گا، میچ کے لیے موجودہ کپتان ڈوپلسی پرامید ہیں کہ ان کی عدم موجودگی میں بھی ٹیم سریز جیتے گی ۔

واضح رہے کہ پاکستان کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی میں ڈوپلیسی نے ہینڈرکس کے ساتھ مل کر دوسری وکٹ پر 131 رنز کی شراکت داری قائم کرکے بڑے اسکور کی بنیاد رکھی ، وہ 78 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*