Main Menu

قومی ٹیم جیتی ہوئی بازیاں ہارنے لگی۔۔۔

فزیکل فٹنس، مینٹل پریشر یا کچھ اور؟؟؟ قومی ٹیم جیتی ہوئی بازیاں ہارنے لگی۔۔۔ انفرادی کارکردگی تو تسلی بخش ہے لیکن مجموعی طور پر ٹیم اچھی فنشنگ نہیں کرپارہی۔۔۔

دورہ جنوبی افریقا کے دوران قومی کرکٹ ٹیم کے ہاتھوں ٹیسٹ اور ون ڈے کے بعد ٹی ٹوئنٹی ٹرافی بھی نکل گئی۔۔۔

ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز میں شاہینوں کی انفرادی کاکردگی تسلی بخش رہی۔۔۔ مگر مجموعی نتیجہ ہار کی صورت میں سامنے آیا۔۔۔

آخرکیوں ہم اچھا کھیلنے کے باوجود جیت نہیں پائے۔۔۔؟اس سوال کا جواب انتہائی سادہ سا ہے کہ ہمارے کھلاڑی اچھا کھیلنے کے باوجود فنشنگ میں ناکام رہے۔۔۔

اگر ہم ٹی ٹوئنٹی سیریز کی بات کریں تو دونوں میچز میں پاکستانی کرکٹرز اننگز کے آخری اوورز میں دباو کے باعث پرفارم نہ کر پائے۔۔۔

جیت کے لئے ضروری ہے کہ ٹیم مینجمنٹ ذمہ داری کا احساس کرے اور کھلاڑیوں کو اعصاب شکن مقابلوں میں شاندار کارکردگی دکھانے کے قابل بنائے۔۔۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*