Main Menu

یورپ میں فٹ بال کے دلچسپ مقابلے جاری

یورپ میں جاری فٹ بال کے دلچسپ مقابلوں نے شائقین کو اپنے سحر میں مبتلا کررکھا ہے۔۔۔ ریال میڈرڈ، مانچسٹر سٹی اور یونائیٹڈ نے اپنے شائقین کو فتح کا تحفہ دیا۔۔۔

اسپینش فٹ بال لیگ میں ریال میڈرڈ نے ایلاویز کے خلاف 0-3 سے کامیابی حاصل کرکے تین اہم پوائٹس حاصل کیئے۔۔۔ کریم بنزما نے 30ویں منٹ میں گول کرکے ریال میڈرڈ کو برتری دلائی جسے وینیشیس جونیئر نے 80 ویں منٹ میں مزید مستحکم کیا۔۔۔ میچ کا آخری گول میرینو نے انجری ٹائم میں اسکور کرکے ریال میڈرڈ کو تین گولز کی برتری دلادی۔۔۔

انگلش پریمئر لیگ کے میچ میں دفاعی چمپئن مانچسٹر سٹی نے آرسنل کو ایک کے مقابلے دو تین گول سے شکست دے دی۔۔۔ مانچسٹر سٹی کو پہلے ہی منٹ میں آرسنل کے خلاف برتری دلانے والے سرجیو اوگیرو نے میچ میں ہیٹرک بنائی۔۔۔

پریمئر لیگ کے ایک اور میچ میں مانچسٹر یونائیٹڈ نے لیسٹر سٹی کے خلاف ایک صفر سے کامیابی حاصل کی۔۔۔ میچ کا واحد گول رش فورڈ نے میچ کے 9ویں منٹ میں اسکور کیا۔۔۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*