پاکستانی بلے بازوں نے امپائرز پینل کو امتحان میں ڈال دیا

جنوبی افریقا کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستانی بلے بازوں نے امپائرز پینل کو امتحان میں ڈال دیا۔۔۔
میچ کے بارہویں اوور میں کپتان شعیب ملک اور حسین طلعت کے درمیان مس انڈرسٹینڈنگ ہوئی اور وکٹ کیپر ہینریک کلاسن نے بیلز اڑا دیں لیکن آوٹ کون ہوا؟
ٹی وی امپائرز مشکل میں پڑ گئے۔۔۔ میچ کافی دیر تک رکا رہا۔۔۔ نئی ٹیکنالوجی متعارف کروائی گئی اور شعیب ملک رن آوٹ قرار پائے۔۔۔
ماضی میں انگلینڈ اور پاکستان کے مابین میچ کے دوران بھی ایک رن آوٹ نے ٹی وی امپائر کو امتحان میں ڈالا تھا۔۔۔
« پاکستان ٹی ٹوئنٹی میں کلین سویپ کی خفت سے بچ نکلا (Previous News)