Main Menu

اسپینش کوپا ڈیل رے کپ: ریال میڈرڈ اور بارسلونا فرسٹ لیگ سیمی فائنل ایک ایک سے برابر

اسپینش فٹ بال کا قدیم ترین ٹورنامنٹ کوپا ڈیل ریے پہلے سیمی فائنل کا پہلا معرکہ ایک ایک سے برابر۔۔۔ فائنل سے پہلے فائنل سمجھے جارہے میچ میں روایتی حریف بارسلونا اور ریال میڈرڈ نے ایک دوسرے کی گول پوسٹ پر متعدد حملے کئے۔۔۔

ایونٹ کے ٹاپ اسکورر لیونل میسی کی انجری کے باعث اہم میچ میں شرکت نہ کرسکے۔۔۔ بارسلونا اپنے آخری میچ میں میسی کے بغیر ہی ریال میڈرڈ کو پانچ ایک سے ہراچکی ہے۔۔۔

کوپا ڈیل ریے میں دفاعی چمپئن بارسلونا چار مرتبہ کی مسلسل چمپئن ہے جبکہ مجموعی طور پر سب سے زیادہ 30  ٹائٹل اپنی الماری میں سجا چکی ہے۔۔۔

دوسری جانب ریال میڈرڈ یہ کپ 19 مرتبہ جیت چکا ہے۔۔۔ آخری بار 2014 میں اسے کامیابی ملی۔۔۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*