Main Menu

دورہ جنوبی افریقا سرفراز کے لئے ڈراونا خواب، امام، بابر، شان اور ملک کے لئے یادگار رہا

ہمیشہ سے پاکستان کے لئے ڈراونا خواب ثابت ہونے والے دورہ جنوبی افریقا کے دوران کیا اچھا رہا اور کیا برا جانتے ہیں اس رپورٹ میں۔۔۔

دورہ جنوبی افریقا کپتان سرفراز احمد کے لئے یقینا ڈراونا خواب ہی ثابت ہوا۔۔۔ بطور کپتان ٹیسٹ اور ون ڈے میں ان کی کارکردگی پرانگلیاں اٹھیں لیکن ابے کالے والے فقرے نے ان کے دورہ جنوبی افریقا کو نشان عبرت بنا ڈالا۔۔۔

دورہ جنوبی افریقا کے دوران طویل فارمیٹ اظہرعلی اور اسد شفیق کے لئے ڈراونا خواب رہا جبکہ شان مسعود نے مسلسل نظر انداز کرنے والوں کو اپنی کارکردگی دکھا دی۔۔

ون ڈے سیریز میں امیدوں کے محور فخرزمان امیدوں پر پورا نہ اترے تاہم شعیب ملک نے جنوبی افریقا کو پنک ڈے میچ میں شکست دے کر خوب نام کمایا۔۔۔ مین آف دی سیریز امام الحق نے اپنے ناقدین کو خاموش کرایا۔۔۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز میں عالمی نمبر ایک پاکستان کے بلے باز چھکوں کے معاملے میں بخیل ثابت ہوئے تاہم بابراعظم کے چوکوں نے پروٹیز باولرز کے ہوش ٹھکانے لگا دیئے۔۔۔ عثمان شنواری خراب باولنگ کا ریکارڈ اپنے نام کر بیٹھے۔۔۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*