Main Menu

اسپینش فٹ بال ڈربی میں اٹلیٹکو میڈرڈ کے میدان پر ریال میڈرڈ کامیاب

اسپینش فٹ بال لیگ ڈربی میں ریال میڈرڈ نے اٹلیٹکو میڈرڈ سے دوسری پوزیشن چھین لی۔۔۔ دلچسپ میچ میں ریال میڈرڈ نے اٹلیٹکو میڈرڈ کو باآسانی شکست دی۔۔۔

میڈرڈ ڈربی فٹ بال میں ریال میڈرڈ نے اٹلیٹکو میڈرڈ کو ایک کے مقابلے تین گول سے ہرا دیا۔۔۔ ساتھ ہی اٹلیٹکو میڈرڈ سے پوائٹس ٹیبل پر موجود دوسری پوزیشن بھی چھین لی۔۔۔

یہی نہیں بلکہ ریال میڈرڈ  نے میزبان اٹلیٹکو میڈرڈ کا مئی دوہزار اٹھارہ سے ہوم گراونڈ پر ناقابل شکست رہنے کا تسلسل بھی توڑ دیا۔۔۔

ریال میڈرڈ کی جانب سے 16ویں منٹ میں حاصل ہونے والی برتری کو اٹلیٹکو کے انٹونی گریزمین نے 25 ویں منٹ میں ختم کردیا تاہم کپتان سرجیو راموس نے 42 ویں منٹ میں گول داغ کر ریال میڈرڈ کو برتری دلائی جسے گریتھ بیل نے 74ویں منٹ میں گول کرکے مزید مستحکم کردیا۔۔۔ یہ گریتھ بیل کا ریال میڈرڈ کے لئے 100واں گول تھا۔۔۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*