دوسرے ون ڈے میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز ویمن کو آوٹ کلاس کردیا

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ون ڈے میں ہرا کر سیریز میں واپسی کرلی۔۔۔ اوپنر سدرہ امین اور آل راونڈر ندا ڈار کی پارٹنرشپ نے گرین کیپس کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔۔۔
پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 240 رنز بنائے اور اس کی تمام کھلاڑی آخری اوور میں آوٹ ہوگئیں۔۔۔ سدرہ امین نے 96 اور ندا ڈار نے 81 رنز کی اننگز کھیلی۔۔۔
ویسٹ انڈیز کی شکیرا سلمان اور ڈوتین نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔۔۔
241 رنز کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز ویمن کی پوری ٹیم 206 رنز بنا کر آوٹ ہوگی۔۔۔ نتاشا مکلین کی 80 رنز کی ناقابل شکست اننگز اور کپتان سفانی ٹیلر کے 48 رنز بھی ویسٹ انڈیز ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کرپائی۔۔۔
پاکستان کی ڈیانا بیگ نے 4 اور ثناء میر نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دیکھائی۔۔۔ تاہم سدرہ امین کو شاندار بیٹنگ پر میچ کی بہترین کھلاڑی کا اعزاز ملا۔۔۔
سیریز کا آخری میچ 11 فروری کو دبئی میں ہی کھیلا جائیگا۔۔۔