Main Menu

’میری وفاداری پاکستان کے ساتھ ہے‘’وسیم خان سے پاکستان کرکٹ کو بہت فائدہ ہوگا‘

پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے ایم ڈی وسیم خان نے کہا ہے کہ انگلینڈ میں مجھے تنخواہ زیادہ مل رہی تھی لیکن پاکستان میں کام کرنے کا بہت متمنی تھا،میری وفاداری پاکستان کے ساتھ ہے۔

پی سی بی کے ایم ڈی وسیم خان نے چیئرمین پی سی بی احسان مانی کے ساتھ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گراس روٹ سطح پر خرابیوں کی جڑ سسٹم میں ہے،عالمی سطح پر کامیابی میں ہماراتسلسل نہیں ہے ،ہم توجہ کر کےتبدیلی لائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میرا کانٹریکٹ 3سال کاہےلیکن میں طویل مدت کیلئےیہاں رہناچاہتاہوں،نچلی سطح پرخرابیوں کی وجہ سسٹم میں خرابی ہے۔کرکٹ میں ہر ڈپارٹمنٹ کاریویوہوگا،اعلیٰ پروفیشنل ادارہ بنانا چاہتاہوں۔

چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا ہے کہ پی سی بی کےایم ڈی وسیم خان کےانتخاب میں شفاف طریقہ کاراپنایا گیا،ان سے پاکستان کرکٹ کو بہت فائدہ ہوگا۔

چیئرمین پی سی بی احسان مانی نےپی سی بی کے نئے ایم ڈی وسیم خان کے ساتھ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین کا کام بورڈ کو لیڈ کرنا ہوتا ہے،پی سی بی کو پروفیشنل آرگنائزیشن بنانا چاہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ وسیم خان آسٹریلیااور نیوزی لینڈ میں بھی کھیلے ہوئے ہیں اور پاکستان کے لئے بھی کھیلے ہوئے ہیں، پی سی بی کو ایسا ادارہ بنانا چاہتا ہوں جو دنیا میں کسی ادارے سے کم نہ ہو ، وسیم خان کی لیڈر شپ کا کوئی ثانی نہیں۔

احسان مانی نے کہا کہ وسیم خان کاؤنٹی کی سربراہی کرنے والے پہلے جنوبی ایشیائی ہیں،انہوں نے بطور چیف ایگزیکٹو کاؤنٹی کو بھی ہیڈ کیا ہے، وہ پہلے پاکستان نژاد برطانوی ہیں جنہوں نے کاؤنٹی کرکٹ میں معاہدہ کیا۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ آئین کے جائزے پر کام ہو رہا ہے، ان کےپاس کمرشل ،بزنس تجربہ بھی ہے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*