Main Menu

چولستان جیپ ریلی کا دوسرا روز، 57 گاڑیوں میں جیت کیلئے آج سخت مقابلہ

چولستان جیپ ریلی کے دوسرے روز پرپیرڈ کیٹیگری کا پہلا مرحلہ زور و شور سے جاری ہے، 57 گاڑیوں میں جیت کیلیے سخت مقابلہ ہوگا۔

بہاولپور کے صحرائے چولستان میں دشوار گزار راستوں پر ریت میں ہچکولے کھاتی، دھول اڑاتی گاڑیاں رواں دواں ہیں۔ پری پیڈ کیٹیگری کا پہلے مرحلے میں نادر مگسی اور صاحب زادہ سلطان میں زور کا جوڑ ہے، دونوں ہی اپنی جیت کیلیے پرامید ہیں۔

ٹیم سلطان کہتی ہے ٹریک مشکل ضرور ہے لیکن حوصلے چٹان ہیں۔ ریلی کا آغاز کمشنر بہاولپور نے نادر مگسی کی گاڑی کے فلیگ آف سے کیا۔ پری پیڈ کیٹیگری میں آج 57 ڈرائیورز آمنے سامنے ہونگے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*