Main Menu

پی ایس ایل : لاہور مقابلوں کی سیکورٹی فول پروف ہو گی: عثمان بزدار

صوبہ پنجاب کے وزیراعلی عثمان بزدار نے لاہور میں ہونے والے میچوں کیلئے سو فیصد فول پروف سکیورٹی یقینی بنائے جانے کے عزم کا اظہارکیا ہے۔لاہو میں کھیلے جانے والے پاکستان سپر لیگ چہارم کے میچوں کی سیکورٹی کے حوالے سے ہونے والے اجلاس میںمیچوں کے انتظامات،ٹریفک پلان اورسکیورٹی کے امور کاتفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ لاہور میں ہونے والے میچوں کیلئے سو فیصد فول پروف سکیورٹی یقینی بنائی جائے گی اورکھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ شائقین کرکٹ کیلئے بہترین انتظامات کیے جائیں گے۔ عثمان بزدار نے کہا کہ جتنا بڑا ایونٹ ہے اتنے ہی شاندار انتظامات کریں گے۔شائقین کرکٹ کوپارکنگ ایریا سے سٹیڈیم تک لیجانے کیلئے بس سروس چلائی جائے گی اور سٹیڈیم کے اندر اور باہر بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔
وزیراعلیٰ نے شائقین کی دلچسپی کیلئے پارکنگ سے سٹیڈیم جانیوالے راستوں پر ثقافتی شوزکے اہتمام ،شہریوں کو آمدو رفت میں مشکلات سے بچانے کیلئے موثر ٹریفک پلان پرعملدرآمد اورمتبادل انتظامات سے عوام کو باقاعدہ آگاہ کرنے کی ہدایت کی۔





Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*