Main Menu

یوایفا چیمپئنز لیگ پر ریال میڈرڈ کی تین سالہ حکمرانی ختم

رواں سال کوپا ڈیل رے میں روایتی حریف بارسلونا سے پٹنے والی ریال میڈرڈ چمپئنز لیگ سے بھی باہر ہوگئی۔۔۔ ڈچ کلب ایجکس نے سیکنڈ لیگ میں 1-4 سے شکست دے کر دفاعی چمپئن ریال میڈرڈ کو ایونٹ سے باہر کردیا۔۔۔

چمپئنز لیگ سے تین بار کی دفاعی چمپئن ریال میڈرڈ کا بوریا بستر گول ہوگیا۔۔۔ ڈچ فٹ بال کلب ایجکس نے ریال میڈرڈ کو ایک کے مقابلے چار گول سے شکست دے کر ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔۔۔

ریال میڈرڈ کے میدان پر کھیلے گئے گروپ 16 کے اہم میچ میں اے ایف سی ایجکس نے 18 منٹ کے اندر دو گول داغ کر اپنی برتری ثابت کردی۔۔۔ دوسرے ہاف میں مزید دو گولز نے ریال میڈرڈ کی میچ میں واپسی کی تمام تر امیدوں کو ختم کردیا۔۔۔

دوسرے میچ میں ٹوٹنہام نے بروشیا ڈوٹمنڈ کو ہرا کو ٹاپ فور میں جگہ بنائی۔۔۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*