Main Menu

کراچی میں پی ایس ایل کا میلہ سجنے کو تیار ہے۔۔۔

پی ایس ایل فور کا آخری مرحلہ کل سے کراچی میں شروع ہوگا۔۔۔ پلے آف اور الیمینیٹرز سے پہلے شائقین کو کون کون سے اہم مقابلے دیکھنے کو ملیں گے جانتے ہیں اس رپورٹ میں۔۔۔

کراچی میں پی ایس ایل کا میلہ سجنے کو تیار ہے۔۔۔ ملکی کرکٹرز کے ساتھ ساتھ غیرملکی کرکٹز بھی پاکستان میں رنگ جمانے کے لئے بے قرار ہیں۔۔۔

دفاعی چمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ 9 مارچ کو لاہور قلندرز کے خلاف اپنا ڈو اینڈ ڈائی میچ کھیلے گی۔۔۔

کراچی کنگز 10 مارچ کو ایونٹ کی ٹاپ ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف بقا کی جنگ لڑے گی۔۔۔

11 مارچ کو لیگ کے آخری دو میچز میں گھمسان کی جنگ ہوگی۔۔۔ پہلے میچ میں لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز اپنے آخری لیگ میچ میں مدمقابل ہونگے۔۔۔ دوسرے میچ میں کراچی کنگز پشاور زلمی کے خلاف نبردآزما ہونگے۔۔۔

ایونٹ کا فائنل 17 مارچ کو ہوگا۔۔۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*