Main Menu

پی سی بی نے کینگروز کے خلاف 16 شاہینوں کے نام فائنل کرلئے

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز کے لئے 16 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا۔۔۔ عمر اکمل کی 2 سال بعد ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔۔۔ کپتان سرفراز احمد سمیت ٹیم کے 6 اہم کھلاڑیوں کو آرام  جبکہ 4 نئے کھلاڑیوں کو آزمانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔۔۔ شعیب ملک ٹیم کی قیادت کرینگے۔۔۔

 

پی سی بی نے شعیب ملک کی قیادت میں آسٹریلیا کے خلاف نئے اور تجربہ کار کھلاڑیوں کو آزمانے کا فیصلہ کرلیا۔۔۔

 

عمراکمل، جنید خان اور یاسر شاہ کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ حسین طعلت ٹیم سے ڈراپ ہونے والے واحد کھلاڑی ہیں۔۔۔

 

محمد عباس، محمد حسنین، عابد علی اور سعد علی کو پہلی بار ون ڈے سکواڈ میں قسمت آزمانے کا موقع دیا گیا ہے۔۔۔

 

کپتان سرفراز احمد کے علاوہ فخرزمان، بابراعظم، حسن علی، شاہین آفریدی اور شاداب خان کو آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔۔۔

 

سکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑیوں میں امام الحق، شان مسعود، فہم اشرف، حارث سہیل، عماد وسیم، محمد عامر، محمد رضوان اور عثمان شنواری شامل ہیں۔۔۔

 

پانچ ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز 22 مارچ سے یواے ای میں شروع ہوگی۔۔۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*