Main Menu

لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ میں آج گھمسان کی جنگ ہوگی

پاکستان سپر لیگ سیزن فور کا فیصلہ کن مرحلہ کراچی میں سجنے کو تیار ہے۔۔۔۔ پہلے میچ میں دفاعی چمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ لاہور قلندرز کے خلاف بقا کی جنگ لڑی گی۔۔۔

پی ایس ایل میں دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہونے کو ہے۔۔۔ اسلام آباد یونائیٹڈ لاہور قلندرز کو ہرا کر فائنل فور میں جگہ پکی کرنے کے لئے بے تاب ہے تو لاہور قلندرز بھی افتتاحی میچ کی شکست کا بدلہ چکانے کو بے قرار ہے۔۔۔

اسلام آباد یونائیٹڈ بیٹنگ کا تمام تر انحصار لیوک رونکی پر ہوگا۔۔۔ لاہور قلندرز اے بی ڈویلیئرز کا خلا فخرزمان کی دھواں دار بلے بازی سے پر کریگی۔۔۔

باولنگ میں کپتان محمد سمیع اسلام آباد یونائیٹڈ کی امیدوں کی محور ہونگے۔۔۔ قلندرز شاہین آفریدی اور حارث روف کی تباہ کن باولنگ کے خواہاں ہونگے۔۔۔

دلچسپ میچ شام سات بجے نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائیگا۔۔۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*