Main Menu

فوجی ٹوپیاں پہنی بھارتی ٹیم کو پاکستانی نژاد خواجہ نے سرپرائز کردیا

رانچی: (جیت پاکستان) کھیل سے کھلواڑ پر شائقین کرکٹ کو آئی سی سی کے ایکشن کا انتظار ہے تو دوسری جانب آسٹریلیا کے 313 رنز کے جواب میں بھارت سورما صرف 281 رنز پر ڈھیر ہو گئے۔

فوجی ٹوپیاں پہننے بھارتی ٹیم کو آسٹریلیا نے ہار کی ٹوپی پہنا دی ہے۔ آسٹریلیا کے 313 رنز کے جواب میں بھارتی سورما 281 بنا سکے۔ پاکستانی نژاد عثمان خواجہ نے بھارتی بولرز پر سرجیکل سٹرائیک کرتے ہوئے ایک چھکے اور گیارہ چوکوں کی مدد سے 104 رنز بنائے۔

انڈین ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے ٹاس جیت کر آسٹریلوی ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس کا کینگروز کھلاڑیوں نے خوب فائدہ اٹھایا۔ اوپنرز بلے باز فنچ اور عثمان خواجہ نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انڈین باؤلرز کی خوب درگت بنائی۔

آسٹریلیا کی جانب سے عثمان خواجہ 104، فنچ 93، میکسویل 47 اور سٹوانس نے 31 رنز بنائے اور نمایاں بلے باز رہے۔ انڈیا کی جانب سے کلدیپ یادیو واحد گیند باز تھے جنہوں نے اچھی باؤلنگ کی اور مخالف ٹیم کے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں انڈین ٹیم میدان میں اتری لیکن کپتان ویرات کوہلی کے علاوہ کوئی اور بلے باز اچھی کارکردگی نہ دکھا سکا۔ ویرات کوہلی نے 16 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 123 رنز کی اننگز کھیلی۔ اس میچ میں انہوں نے اپنی 41ویں سینچری بنائی۔

آسٹریلیا کی جانب سے کمنز، رچرڈسن اور زامپا نے تین، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ لیون کے حصہ میں صرف ایک وکٹ آئی۔ یوں آسٹریلیا نے انڈیا کو سیریز کے تیسرے میچ میں 32 رنز سے شکست دیدی۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*