Main Menu

قلندرز کو شکست: یونائیٹڈ نے پلے آف مرحلے میں جگہ پکی کرلی

اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو 49 رنز سے شکست دے کر پلے آف مرحلے میں کوالیفائی کرلیا۔۔۔ لاہور قلندرز کے فائنل فور میں جانے کے کسی کرشمے کا انتظار کرنا ہوگا۔۔۔ دفاعی چمپئن اسلام آباد نے ریکارڈ ساز میچ میں ریکارڈ ساز بیٹنگ اور لاجواب باولنگ کی۔۔۔

لاہور قلندرز کی دعوت پرپہلے کھیلتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ نے 238 رنز کا پہاڑ کھڑا کیا۔۔۔ جو  پی ایس ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا ٹوٹل ہے۔۔۔

ڈیل پورٹ نے دھواں دار باری کھیلتے ہوئے 6 چھکوں کی مدد سے 117 رنز بنائے۔۔۔

آصف علی نے 17 گیندوں پر ففٹی جڑ کر کامران اکمل کی تیز ترین ففٹی کا ریکارڈ برابر کیا۔۔۔

لاہور قلندرز کے شاہین شاہ آفریدی نے پی ایس ایل کی تاریخ کا مہنگا ترین اسپیل اپنے نام کروا بیٹھے۔۔۔

ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بناسکی۔۔۔ فخرزمان کی 38 اور سہیل اختر کی 75 رنز کی جارحانہ اننگز بھی قلندرز کو فتح کی نوید نہ سناسکیں۔۔۔

فہیم اشرف نے 19 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کیں۔۔۔

آئی سی سی ورلڈ کپ سے چند ماہ قبل سینئر کھلاڑیوں کو آرام دینے کا فیصلہ کرکٹ ناقدین کو ہضم نہ ہوسکا۔۔۔ سرفراز کی کپتانی کو لے کر نیا ایشو کھڑا کردیا۔۔۔

کراچی میں کپتان سرفراز احمد کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پریس کانفرنس میں شرکت سے روکنا بھی ناقدین کو ہضم نہیں ہورہا۔۔۔

کرکٹ ناقدین کی ان خودساختہ ایشوز پر بات نے کپتانی سے دور سرفراز احمد کی بے چینی مزید بڑھا دی ہے۔۔۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*