Main Menu

پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کی روایت برقرار

پی ایس ایل کی مقبول ٹیم، سال بھر ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام، بڑے بڑے نام سب رہے ناکام۔۔۔ ناں کام آئیں رانا فواد کی ادائیں اور نہ ہی دعائیں۔۔۔ مسلسل چوتھے ایڈیشن میں قلندرز کی آخری نمبر پر آنے کی روایت برقرار ہے۔۔۔

بدقسمتی نے سیزن فور میں بھی قلندرز کا پیچھا نہ چھوڑا۔۔۔ رواں سیزن قلندرز نے 10 میں سے صرف تین میچز میں کامیابی سمیٹی۔۔۔

 ایک کے بعد ایک بڑا کھلاڑی ساتھ چھوڑتا گیا۔۔۔ کپتان حفیظ اور اے بی ڈویلیئرز انجرڈ ہوئے تو کورے اینڈرسن نے بھی اہم مقابلوں میں ٹیم کا ساتھ چھوڑ دیا۔۔۔

نتیجہ ماضی کی طرح ہی آیا۔۔۔ لاہور قلندرز نے پی ایس ایل میں آخری پوزیشن حاصل کرنے کی روایت برقرار رکھی۔۔۔

قلندرز نے پی ایس ایل کے چاروں ایڈیشنز میں مجموعی طور پر 36 میچز کھیلے اور صرف 11 میچز میں فتح ملی۔۔۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*