Main Menu

پی ایس ایل سیزن فور کا راونڈ رابن مرحلہ پشاور زلمی کی برتری پر اختتام پذیر

۔۔ لیگ کے آخری میچ میں پشارو زلمی نے کراچی کنگز کو 61 رنز سے شکست دی۔۔۔

 

پشاور زلمی نے پہلے کھیلتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 203 رنز بنائے۔۔۔۔ کامران اکمل اور امام الحق کی 137 رنز کی پارٹنرشپ  نے پشاور زلمی کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔۔۔

 

کامران اکمل 86 اور امام الحق 59 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔۔۔

 

کراچی کنگز کے محمد عامر نے تین اور کولن منرو نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔۔۔

 

ہدف کے تعاقب میں میزبان کراچی کے قدم آغاز میں ہی ڈگمگا گئے۔۔۔ کولن منرو صفر، بابراعظم 13 اور لیام لانگ سٹون نے شائقین کو مایوس کیا۔۔۔ کولن انگرام نے 71 رنز بناکر مزاہمت کی مگر وہ بھی فتح دلوانے میں ناکام رہے۔۔۔ اور پوری ٹیم 142 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔۔۔

 

کامیران اکمل کو شاندار بیٹنگ کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔۔۔

 

ایک دن آرام کے بعد پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین کوالیفائر مقابلہ 13 مارچ شام چھ بجے ہوگا۔۔۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*