Main Menu

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پی ایس ایل فور کے فائنل میں پہنچ گئی۔۔۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرزٹاپ رینکنگ پشاور زلمی کو ہرا کر پی ایس ایل سیزن فور کے فائنل میں پہنچ گئی۔۔۔ پشاور زلمی 15 مارچ کو ایلیمینیٹر ون کی فاتح ٹیم کے مدمقابل ہوگی۔۔۔ شین وارٹسن کی آل راونڈ پرفارمنس نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔۔۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے روایتی حریف پشاور زلمی کو 10 رنز سے ہرا کر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔۔۔

187 رنز کے تعاقب میں پشاور زلمی مقررہ اوورز میں 176 رنز بناسکی۔۔۔ کپتان ڈیرن سیمی اور پولارڈ کی جارحانہ بلے بازی بھی پشاور کو فتح سے ہمکنار نہ کرسکی۔۔۔ سیمی نے 46 اور پولارڈ نے 44 رنز بنائے۔۔۔

محمد حسنین نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔۔۔

اس سے قبل کوئٹہ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 186 رنز بنائے۔۔۔

شین واٹسن نے 71 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔۔۔ اور میچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا۔۔۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 17 مارچ کو فائنل کھیلے گی۔۔۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*