Main Menu

اسلام آباد بلے بازوں کی یونائیٹڈ پرفارمنس نے کراچی کنگز کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا۔۔۔

دفاعی چمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے پی ایس ایل فور فائنل کے راستے کی ایک اور رکاوٹ ہٹا دی۔۔۔ پہلے ایلیمینیٹر میں کراچی کنگز کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر دوسرے ایلیمینیٹر کا ٹکٹ کٹوا لیا۔۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے 162 رنز کا ہدف آخری اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔۔۔ ہیلز نے 41 رنز بنائے جبکہ حسین طلعت کے 32، فہیم اشرف کے 17 اور آصف علی کے 20 رنز نے دفاعی چمپئن کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔۔۔

اس سے قبل کراچی کنگز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 161 رنز بنائے۔۔۔ بابراعظم کے 42 رنز اور چار کیچ بھی کراچی کنگز کو فتح نہ دلا سکے۔۔۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے محمد موسیٰ نے تین اور فہیم اشرف نے دو وکٹیں حاصل کیں۔۔۔

اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے مابین دوسرا ایلیمینیٹر آج شام سات بجے کھیلا جائیگا۔۔۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*