Main Menu

پی ایس ایل فور: دفاعی چمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کی چھٹی، پشاور زلمی تیسری بار فائنل میں

پشاور زلمی نے ایلیمینیٹر 2 میں دفاعی چمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کو ہرا کر تیسری بار پی ایس ایل کے فائنل میں کوالیفائی کرلیا۔۔۔ فتح کے ساتھ ہی پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ سے 2018 فائنل کی شکست کا بدلہ بھی چکا دیا۔۔۔

کراچی میں کھیلے گئے پی ایس ایل سیزن فور کے اہم میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو 48 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔۔۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان محمد سمیع کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ غلط ثابت ہوا۔۔۔ کامران اکمل اور امام الحق کی 135 رنز کی پارٹنرشپ نے پشاور زلمی کو اچھا آغاز فراہم کیا جسے پولارڈ اور سیمی کی جارحانہ بیٹنگ نے 214 رنز تک پہنچایا۔۔۔

215 رنز کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ 166 رنز بناسکی۔۔۔ والٹن کے 48 اور فہیم اشرف کے برق رفتار 31 رنز بھی دفاعی چمپئن کو شکست سے نہ بچا سکے۔۔۔۔

حسن علی اور جورڈن نے تین تین شکار کیئے۔۔۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*