Main Menu

جوش ، جنون ، ولولے اور جذبے کی جنگ میں کون ہوگا سرخرو؟۔

 

جوش ، جنون ، ولولے اور جذبے کی جنگ میں کون ہوگا سرخرو؟۔۔۔ سرفراز احمد کی ٹرافی اٹھانے کی خواہش پوری ہوگی یاسیمی دوسری بار زلمیوں کا دل جیتیں گے۔۔۔ پی ایس ایل فورکے فائنل میں انتظار چند گھنٹوں کا۔۔۔ فائنلسٹ ٹیمز کے پاس کون سا فتح گر کھلاڑی موجود ہے جانتے ہیں اس رپورٹ میں۔۔۔

 

شائقین پی ایس ایل سیزن فور کے فائنل میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین کانٹے کی ٹکر دیکھنے کے لئے بے قرار ہیں۔۔۔پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز تیسری تیسری بار فائنل کھیلیں گی ۔۔۔

 

پشاور زلمی 2017 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ہرا کر ٹرافی اپنے نام کرچکی ہے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اب تک ٹرافی اٹھانے میں ناکام رہی ہے۔۔۔

 

پشاور زلمی کے کامران اکمل ، پولارڈ اور ان فارم وہاب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی بساط پلٹنے کے لئے اہم مہرے ثابت ہوسکتے ہیں۔۔۔

 

دوسری جانب شین واٹسن ، ریلے روسو اور محمد حسنین فائنل میں سرفراز الیون کی امیدوں کا محور ہونگے۔۔۔

 

رواں ایونٹ میں زلمی کو تینوں میچ ہرانے والی سرفراز الیون کو نفسیاتی برتری حاصل ہے۔۔۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*