Main Menu

پی ایس ایل میں چوکوں اور چھکوں کی بہار

پی ایس ایل کا میلہ اپنے عروج پر ہے ۔۔۔ چوکوں اور چھکوں کی برسات میں وکٹوں کی جھڑی بھی شائقین کرکٹ کے دلوں کو لبھا رہی ہے۔۔۔  رواں سیزن کھیلے گئے 33 مقابلوں میں انفرادی کارکردگی میں کون آگے ہے جانتے ہیں اس رپورٹ میں۔۔۔

 

ٹاپ تھری بلے بازوں کی فہرست میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے شین واٹسن 423 رنز کے ساتھ سرفہرست ہیں۔۔۔

 

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کیمرون ڈیل پورٹ355 رنز کے ساتھ دوسرے اور کراچی کنگز کے  کولن انگرام 10 رنز کے فرق کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔۔۔

 

باولنگ میں پشاور زلمی کے حسن علی 25 وکٹوں کے ساتھ فضل محمود ایوارڈ کے مضبوط امیدوار ہیں ۔۔۔

 

 اسلام آباد یونائیٹڈ کے فہم اشرف 21 اور پشاور زلمی کے وہاب ریاض 18 وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔۔۔

 

اسلام آباد یونائیٹڈ کے آصف علی رواں سیزن چھکوں کی برسات کرنے میں سب سے آگے ہیں۔۔۔انہوں نے 26 چھکے لگائے۔۔۔

 

پشاور زلمی کے کیرون پولارڈ 23 چھکوں کے ساتھ دوسرے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے شین واٹسن ایک چھکے کے فرق سے تیسرے نمبر پر ہیں۔۔۔

 

وکٹ کیپنگ میں لیوک رونکی پہلے ، کامران اکمل دوسرے اور سرفراز احمد تیسرے نمبر پر ہیں۔۔۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*