Main Menu

پاکستان کو عابد علی کی صورت میں سٹار بلے باز مل گیا۔۔۔

پاکستان کو عابد علی کی صورت میں سٹار بلے باز مل گیا۔۔۔ 31 سالہ عابد علی آسٹریلیا کے خلاف ڈیبیو میچ میں سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی بلے باز بن گئے۔۔۔

عابد علی نے “جیسی بال ویسی شارٹ” کھیل کر کرکٹ ماہرین کو بھی اپنا گرویدہ بنالیا۔۔۔ کٹ شارٹ ہو، ڈرائیو یا اسپن باولنگ۔۔۔ عابد علی نے بتا دیا کہ وہ رنز بنانے کا ہنر خوب جانتے ہیں۔۔۔

عابد علی کی 112 کی ذمہ دارانہ بلے بازی میں 9 چوکے شامل تھے۔۔۔

عابد علی ڈیبیو میچ میں سنچری بنانے والے تیسرے پاکستانی بلے باز ہیں اس سے پہلے سلیم الہی اور امام الحق سری لنکا کے خلاف یہ کارنامہ کرچکے ہیں۔۔۔

ورلڈ کپ سے قبل عابد علی کی شاندار کارکردگی نے سلیکٹرز کو مزید مشکلات میں ڈال دیا ہے۔۔۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*