Main Menu

ورلڈ کپ سے قبل ہی ٹیم کی سلیکشن پر سوالات اٹھنے لگے۔۔۔

پی سی بی کے انگلینڈ میں شیڈول ورلڈ کپ کے لئے 23 ممکنہ کھلاڑیوں میں 4 اوپنرز شامل ہیں۔۔۔ دو تجربہ کار اوپنرز آؤٹ آف فارم ہیں جبکہ باقی دو اوپنر ون ڈے کرکٹ میں بالکل اناڑی۔۔۔ ورلڈ کپ سے قبل ہی ٹیم کی کارکردگی پر سوالات اٹھنے لگے۔۔۔

ہیں ورلڈ کپ میں گرین شرٹس کی نمائندی کون سے  بار ان چاروں سے کون سے دو خوش نصیب ہونگے جنہیں ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کا موقع ملے گا۔۔۔

فخرزمان 2017 کی چمپئن ٹرافی میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں لیکن ماضی قریب میں ان کی فٹنس اور کارکردگی تسلی بخش نہ رہی۔۔۔

امام الحق نے بھی چند ایک اننگز کھیل کر ناقدین کو خاموش کروایا لیکن مستقل مزاجی کا فقدان ان کے لئے مشکلات بڑھا رہی ہے۔۔

شان مسعود نے ون ڈے ٹیم میں شمولیت کے لئے سخت محنت کی لیکن وہ بھی ابھی تک شائقین کرکٹ کے دل میں گھر نہ بنا پائے۔۔۔

ممکنہ اوپنرز میں عابد علی آخری نمبر پر ہیں لیکن ان کی دلیری انہیں ورلڈ کپ کے لئے مضبوط امیدوار کے طور پر متعارف کروا دیا ہے۔۔۔

پھر بھی ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کا ہما کس کے سر بیٹھے کا اس کے لئے 18 مارچ تک انتظار کرنا ہوگا۔۔۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*