Main Menu

یوایفا چمپئنز لیگ کوارٹر فائنل مرحلے کا لیور پول اور ٹوٹنہیم کی فتح سے آغاز

یوایفا چمپئنز لیگ کوارٹر فائنل مرحلہ شروع ہوگیا۔۔۔ پہلے روز لیورپول اور ٹوٹنہیم نے مدمقابل ٹیمز کو ہرا کر فرسٹ لیگ میں برتری حاصل کرلی۔۔۔

یوایفا چمپئنز لیگ کے پہلے کوارٹر فائنل میں لیور پول نے پرتگالی حریف پورٹو کو دو صفر سے آوٹ کلاس کیا۔۔۔ لیور پول کے نابے کیٹا نے پانچویں اور روبرٹو فیمینو نے 26 ویں منٹ میں گول کرکے انگلش کلب کو فتح دلائی۔۔۔

دوسرے کوارٹر فائنل میں مانچسٹر سٹی بدقسمت رہی جسے ٹوٹینہیم کے ہاتھوں 0-1 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔۔۔ میچ کے دسویں منٹ میں مانچسٹرسٹی کے سرجیو اوگیرو کو پینلٹی کک پر گول کرنے کا سنہری موقع ملا جسے ٹوٹنہیم کے گول کیپر نے ناکام بنادیا۔۔۔ میچ کا واحد گول سن ہیونگ مین نے 78ویں منٹ میں اسکور کیا۔۔۔

مانچسٹرسٹی اور ٹوٹنہیم جبکہ لیور پول اور پورٹو 18 اپریل کو سیکنڈ لیگ میچز میں ایک بار پھر مدمقابل ہونگی۔۔۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*