Main Menu

یوایفا چمپئنز لیگ کوارٹر فائنل۔۔ میسی کی بارسلونا کامیاب۔۔۔رونالڈو کی یونٹس کا میچ برابر

یوایفا چمپئنز لیگ کے کوارٹر فائنل مرحلے میں دلچسپ مقابلے شائقین کو اپنی طرف متوجہ کیئے ہوئے ہیں۔۔۔ آج ہونے والے مقابلوں میں میسی کی بارسلونا کامیاب رہی جبکہ رونالڈو کی یونٹس اور آئیجیکس کے مابین میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔۔۔

 

چمپئنز لیگ کے تیسرے کوارٹر فائنل میں اسپینش کلب بارسلونا نے انگلش حریف مانچسٹر یونائیٹڈ کو ایک صفر سے شکست دے دی۔۔۔ کپتان میسی کے پاس پر لوئس سواریز نے شاندار ہیڈر لگا کر بارسلونا کو برتری دلائی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔۔۔ ہوم سائیڈ نے بھی فتخ کے لئے میسی کو انجرڈ کرنے سمیت متعدد حربے آزمائے لیکن وہ فرسٹ لیگ میچ میں بدقسمت رہی۔۔۔

نیٹ۔۔۔

یونٹس اور آئیجیکس کے مابین فرسٹ لیگ میچ دلچسپ مقابلے کے بعد ایک ایک سے برابر ہوگیا۔۔۔ کرسٹیانو رونالڈو نے پہلے ہاف کے آخری منٹ میں  شاندار ہیڈر کے ذریعے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جو صرف ایک منٹ تک قائم رہی۔۔۔ آئیجیکس کے سٹرائیکر نے دوسرے ہاف کے پہلے ہی منٹ میں گول کرکے میچ برابر کردیا۔۔۔

نیٹ۔۔۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*