Main Menu

ورلڈ کپ 2019 کے لئے بنگلہ دیش کے بھی 15 انمول رتن سامنے آگئے

ایک اور ایشیائی ملک نے ورلڈ کپ 2019 کے لئے اپنے کھلاڑیوں کا اعلان کردیا۔۔۔ بنگلہ دیش بھارت کے بعد ورلڈ کپ ٹیم کا اعلان کرنے والی دوسری ٹیم بن گئی۔۔۔ پی سی بی ورلڈ کپ کے لئے 15 خوش نصیبوں کا اعلان  18 اپریل کو کریگا۔۔۔

بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ ورلڈ کپ کے لیے 15 کھلاڑیوں کے نام آئی سی سی کو بھجوا دیئے۔۔۔

قیادت کا سہرہ تجربہ کار مشرفی مرتضی کے سر ہی باندھا گیا ہے جبکہ شکیب الحسن نائب کپتان ہوں گے۔۔۔

اسکواڈ میں مشفیق الرحیم، تمیم اقبال، شکیب الحسن، محمد مٹھن، لٹن داس، سومیا سرکار، محمود اللہ، صابر رحمان، محمد سیف الدین، مہدی حسن، روبیل حسین، ابو جاوید اور مستفیض الرحمان شامل ہیں۔۔۔

بنگلہ دیش ورلڈ کپ میں اپنی مہم کا آغاز 2 جون کو ساؤتھ افریقا کے خلاف میچ سے کریگا جبکہ پاکستان اور بنگلہ دیش اپنے آخری لیگ میچ میں 5 جولائی کو مدمقابل ہونگے۔۔۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*